counter easy hit

تمہیں غلط رپورٹنگ کرتے شرم نہیں آتی۔۔؟؟ ڈونلڈ ٹرمپ کس رپورٹر پر ’بُری رپورٹنگ‘ کا الزام لگا دیا؟ غریدہ فاروقی نے حیران کُن ویڈیو شیئر کر دی

واشنگٹن(نیوز ڈیسک )امریکیوں کو کورونا وائرس کا علاج ملیریا کی دوا سے کرنے کا مشورہ دینے پر صحافی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پے در پے سوالات کیے تو ٹرمپ آگ بگولا ہو گئے اور اس پر بری رپورٹنگ کا الزام لگا دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے صحافی سے کہا کہ تمہیں شرم آنی چاہیے، دیکھتے ہیں کہ یہ دوا کام کرتی ہے یا نہیں؟ امریکیوں کو امید دلانے کی بجائے سنسنی خیزی کی کوشش کی جا رہی ہے۔غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے موقع پر صدر ٹرمپ سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ کورونا کے علاج کے لیے وہ دوا استعمال کریں جو ملیریا سے نمٹنے کے لیے کھائی جاتی ہے، حقیقت یہ ہے کہ اس بات کا ثبوت ہی نہیں کہ ملیریا کی دوا کورونا کے خلاف کارگر ثابت ہوتی ہے اور اس بات پر بھی تحقیق نہیں کی گئی کہ آیا کورونا کے بیماروں کے لیے وہ دوائی کھانا محفوظ ہے بھی یا نہیں؟سوال سنتے ہی صدر ٹرمپ طیش میں آگئے اور انہوں نے صحافی پر بری رپورٹنگ کا الزام لگا دیا۔ اس ویڈیو کو پاکستانی اینکر پرسن غریدہ فاروقی کی جانب سے بھی شیئر کیا گیا۔ آپ بھی دیکھیں :
آپ انتہائی برے صحافی ہیں۔ یہ بہت گھٹیا سوال ہے۔ میڈیا کرونا وائرس پر panic پھیلا رہا ہے۔ اسوقت قوم کو تسلی دیں کہ گھبرائیں نہیں۔ میڈیا قوم کو گمراہ کر رہا ہے۔ صحافی بے ایمان ہیں۔ غلط رپورٹنگ مت کریں۔ pic.twitter.com/LfkTU3nwEX
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) March 21, 2020

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website