لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )عطائیوں کیخلاف گزشتہ دنوں کاروائی عمل میں لائی گی تو چند پکڑے گئے متعدد میڈیکل سٹور بند کرکے بھاگ گئے عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اخیتارخصوصا ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل کھاریاں کے مختلف شہروں دیہاتوں خصوصا لالہ موسیٰ میں عطائیت کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ لوگوں کو بے وقوف بنا کر لوٹ مار کرنے والوں کا محاسبہ کیا جاسکے اور تمام کیخلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے اور شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی اس کا دائرہ کار بڑھا یا جائے اور عطائیت کیخلا ف کاروائی کرکے لوگوں کو بچایا جا ئے