کراچی(ویب ڈیسک) فاروق ستار کی پارٹی رکنیت ختم کرنے کے بعد بڑے بڑے پول کھلنے لگ گے ہیں جن میں وزارت سمندر پار پاکستانیز میں 4ہزار ملازمین کی بوگس بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے، یہ بھرتیاں ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار کے دورمیں کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی اپنی پارٹی سے سبکدوشی کے بعد ایک اور مشکل آن پڑی،
اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ وزارت اوورسیز پاکستانیز میں 4ہزار ملازمین کی بوگس بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے.۔مذکورہ بھرتیاں فاروق ستار کے دور وزارت میں کی گئیں،یہ بھرتیاں سال2010 اور2011 کے عرصے میں کی گئیں، اس دوران جعلی ڈگریوں پر سیکڑوں افراد بھرتی کیے گئے۔ایسے افراد کا ڈیٹا ملا ہے جو وزارت کے ملازم ہیں مگر آج تک ڈیوٹی پر نہیں آئے، بوگس بھرتیوں کے باعث قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے بھی بوگس بھرتیوں کی تصدیق کردی ہے، انہوں نے بتایاکہ بہت جلد کیس تیار کرکے نیب کو بھجوایا جائے گا۔