سرگودھا: تھانہ مڈھ رانجھا میں اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا۔
سرگودھا کے تھانہ مڈھ رانجھا میں اغوا کے مقدمہ میں ملوث ملزم پولیس کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہو گیا جب کہ اے ایس آئی غلام نقی کا کہنا ہے کہ سرفراز کو 3 روز قبل اغوا کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا اور گزشتہ رات اس نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔ دوسری جانب سرفراز کے ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے تشدد کر کے ان کے پیارے کو جان سے مارا۔