counter easy hit

ینگ ڈاکٹرز کا 15 روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کےبعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

Young doctors announce closure of strike contineous from 15-day

Young doctors announce closure of strike contineous from 15-day

ینگ ڈاکٹرز نے سیکریٹری ہیلتھ نجم احمد شاہ کی برطرفی اور سینٹرل انڈکشن پالیسی کے لیے احتجاج کیا تھا۔ پنجاب کے مختلف اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال گزشتہ 15 روز سے جاری تھی جس دوران ڈاکٹرز نے ایمرجنسی میں جزوی طور پر کام جاری رکھا جب کہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور میں کام مکمل بند رہا اور متعدد آپریشنز ملتوی کرنا پڑے۔ پنجاب حکومت نے 70 سے زائد ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز کو ملازمت سے فارغ کیا

لاہور، ملتان، فیصل آباد، رحیم یار خان، گجرات اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں کے اسپتالوں میں کام بند رہا جس سے مریضوں کو شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔ ینگ ڈاکٹرز اور پنجاب حکومت کے درمیان گزشتہ ہفتے مذاکرات کا ایک دور ناکام بھی ہوا جس کےبعد حکومت نے 70 سے زائد ہڑتالی ڈاکٹروں کو ملازمت سے فارغ کیا اور متعدد کی تنخواہیں کاٹی گئیں جب کہ اس دوران 900 نئے ڈاکٹرز بھی بھرتی کیے گئے۔ پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہونے کےبعد ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر عاطف نے کہا کہ آج سے او پی ڈی اور ان ڈور میں کام شروع کریں گے جب کہ ایمرجنسی بھی کھول دی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website