لاہورمیں ینگ ڈاکٹرز کی سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ہڑتال جاری ہے،ینگ ڈاکٹرز آؤٹ ڈور میں کام نہیں کر رہے،تاہم سینئر ڈاکٹرزاور پروفیسر مریضوں کو خود چیک کر رہے ہیں ۔ ملتان کے نشتر اسپتال سے مریضوں کو زبردستی نکالنے کی کوشش کی گئی۔
لاہورکےسرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال جاری ہے،ینگ ڈاکٹرز آؤٹ ڈور میں آکر احتجاج کرکے واپس لوٹ جاتے ہیں۔مریضوں کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے محکمہ صحت نے اسپتالوں کے آؤٹ ڈورمیں کام شروع کرا دیا ہے،سینئر ڈاکٹرز اور پروفیسر مریضوں کو خود چیک کر رہے ہیں، تاہم مریضوں کا کہنا ہے کہ پروفیسرز لیکچر کے دوران مریضوں کو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ادھر ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ وہ مطالبات تک احتجاج جاری رکھیں گے۔