counter easy hit

ینگ ڈاکٹرز کا ایک ہفتے بعد او پی ڈیزمیں جانے کا فیصلہ

Young Doctors Decided to go to the OPD after a week

Young Doctors Decided to go to the OPD after a week

 لاہور: ینگ ڈاکٹرز اورپنجاب حکومت میں مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکڑ ایسوسی ایشن نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

یس نیوزکے مطابق پنجاب حکومت نے ینگ ڈاکڑز کو ان کے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد ینگ ڈاکڑزایسوسی ایشن نے 7 روزسے جاری احتجاج ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کل سے او پی ڈیزمیں فرائض انجام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مطالبات میں پنجاب حکومت کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے لئے سیٹوں کی تعداد 500 سے بڑھا کر1100 کردی گئیں جب کہ پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں کی ٹریننگ معمول کے مطابق جاری رہے گی اوراب پوسٹ گریجوئیٹ ڈاکٹرز بغیرتنخواہ کے کام نہیں کریں گے۔

دوسری جانب حکومت سینٹرل انڈکشن پالیسی پرپیچھے نہیں ہٹی ہے لیکن ینگ ڈاکٹرزکے مطالبے پرمیرٹ میں معمولی ردوبدل ضرورکیا گیا ہے، حکومت اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان یہ بھی طے پایا کہ ینگ ڈاکٹرز آئندہ ہڑتال نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ پنجاب بھرمیں ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ ایک ہفتے سے ہڑتال جاری تھی جس  کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website