counter easy hit

کراچی : جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری

Young doctors strike continues

Young doctors strike continues

کراچی….جناح اسپتال کراچی میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کے چوتھے روز بھی او پی ڈی اور او ٹی بند رہی ۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ینگ ڈاکٹر ز کا احتجاج قوانین کی خلاف ورزی ہے احتجاجی ڈاکٹروں کی رجسٹریشن منسوخ کی جائے گی ۔
کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح کے ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتا ل کے باعث مریض واڈز کے بجائے انتظار گاہ میں بے یارو مدد گار پڑے ہیں۔ ڈاکٹروں کے احتجاج کو چار روز گزر جانے ،18 ہزار مریضوں کو طبی امداد نہ ملنے اور سیکڑوں آپریشن ملتوی ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ جاگی اور کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج پی ایم ڈی سی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ینگ ڈاکٹروں نے اسپتال کے سامنے رفیقی شہید روڈ پر دھرنا بھی دیا اور مطالبا ت کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ۔