سینٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ملتان اور فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کی وجہ سے مریض مشکلات کا شکار ہیں ۔
ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سینٹرل انڈکشن پالیسی کسی صورت بھی قبول نہیں ۔ینگ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مذاکرات کریں ورنہ ہڑتال جاری رہے گی ۔ سینٹرل انڈیکشن پالیسی نافذ کردی گئی تو ڈاکٹر ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔ملتان کے نشتر اسپتال میں او پی ڈی بند ہے ۔ ہڑتال کی وجہ سے دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،مریض آتے ہیں اور مایوس لوٹ جاتے ہیں ۔ادھرفیصل آباد میں بھی او پی ڈی اور ان ڈور سے ڈاکٹرغائب ہیں ۔