counter easy hit

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

Young doctors strike in various cities of Punjab including Lahore

Young doctors strike in various cities of Punjab including Lahore

لاہور میں گزشتہ روز ینگ ڈاکٹرزکے حکومت کے ساتھ ہونے والے طویل مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رکھتے ہو ئے او پی ڈی کھولنے سے انکار کردیا۔ ملتان میں ینگ ڈاکٹرز نے حکومت سے مذاکرات کے بعد گذشتہ روز سے ایمرجنسی میں کام شروع کردیا ہے تاہم ان ڈور اور آوٹ ڈور میں اب بھی ہڑتال جاری ہے۔ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث مریضوں کے علاج معالجہ میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےاوران کے لواحقین علاج کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

پریشان حال مر یضوں کا کہنا ہے کہ یہ مسیحا اُن سے کس چیز کا بدلہ لے رہے ہیں؟؟ فیصل آباد کے سرکاری اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز  ایمرجنسی میں کام کر رہے ہیں لیکن ان ڈور وارڈز اور آؤٹ ڈور وارڈز میں ہڑتال ہے، روزانہ الائیڈ اور سول اسپتال میں ہونے والے معمول کے آپریشن ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ جب کہ رحیم یار خان ،گجرات اور گوجرانوالہ کے سرکاری اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے دور دراز سے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website