کیپ ٹاؤن: زیمبیا سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ لڑکی کی جنوبی افریقا کے 92 سالہ کاروباری شخصیت سے شادی پر نوبیاہتے جوڑے کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
افریقی ملک زیمبیا سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ چیرٹی ممبا نے جنوبی افریقا کے 92 سالہ بزنس مین پیٹر گرووس سے حال ہی میں شادی کی جس کے بعد لڑکی نے اپنی شادی کی تصویر سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی ہی تھی کہ اس پر لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر صارفین نے خاتون اور بزنس مین کی عمر کے درمیان 63 سالہ فرق پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے اسے شرمناک عمل قراردیا۔افریقی ملک زمبیا میں کم عمر لڑکیوں کا عمررسیدہ شخصیات سے شادی کا ٹرینڈ عام ہے تاہم اس شادی پر سوشل میڈیا پر لوگوں کا کہنا تھا کہ اس قسم کی خواتین صرف دولت حاصل کرنے کے لئے اپنے سے کئی گنا بڑے عمر کے مردوں کے ساتھ شادی کرتی ہیں اوران خواتین کا بوڑھے لوگوں کے ساتھ شادی کرنے کا اصل مقصد صرف ان کے مرنے کے بعد ان کی دولت پر قبضہ کرنا ہوتا ہے کیوں کہ مذکورہ لڑکی کو پتہ ہے کہ 92 سالہ بزنس مین جلد مرجائے گا جس کے بعد اس کی تمام جائیداد وراثت میں اسے ہی ملے گی۔