لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )تھانہ سٹی کے علاقے میں نوجوان سڑکوں کی جانب سے لڑکیوں اور خواتین کو تنگ کرنے او ر چھیڑنے کا سلسلہ جاری ہے والدین اس صورتحال سے پریشان ہیں اور ارباب اخیتار سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی لالہ موسیٰ کے علاقے میں نوجوان لڑکوں جو ممی ڈیڈی کلچر کو فروغ دے رہے ہیں سکول اور کالجوں کے اوقات میں رستوں میں کھڑے ہوجاتے ہیں اور لڑکیوں اور خواتین پر آواز کستے ہیں اور طرح طرح سے تنگ کرتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی او گجرات رائے ضمیر الحق سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اصلاح احوال کیلئے اقدامات کیے جائیں اور تنگ کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے