جوانسال نواسے ملک محمد حسیب کااچانک انتقال اس کے والدین میری عزیز ملک شکیل اوراہلخانہ سمیت ہم سب کیلئے کوہ گراں ہے، اللہ تعالیٰ ملک محمد حسیب کو جواررحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ہم سب کو صبر واستقامت عطا فرمائیں
پیرس؍جدہ؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس عبدالستار ملک صاحب نے اپنے جوانسالہ نواسے ملک محمد حسیب ولد ملک محمد شکیل کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا لاڈلہ نواسہ ، لخت جگر ملک محمد حسیب ہماری جان تھا۔ اس کی وفات نے ہم سب کو بے جان کردیا۔ اللہ تعالیٰ اس کو جہاں بھی رکھیں اپنی رحمت کی ٹھنڈی چھائوں میں رکھٰیں اور ہمیں اس کی جدائی کا غم سہنے کیلے صبر واستقامت عطا فرمائیںں۔ ۔
نماز جنازہ فیصل آباد (پاکستان) میں ادا کی جائیگی۔ وقت اورجگہ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔
برائے رابطہ عبدالستار ملک صاحب:
+33 6 98 87 56 94