counter easy hit

اوباش نوجوان کی محنت کش کی 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

Young hoodlums

Young hoodlums

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)اوباش نوجوان کی محنت کش کی 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ،پولیس با اثر ملزم کے خلاف کاروائی کی بجائے مدعی پر صلح کے لئے دباؤ ڈالنے لگی ،ملزم کی طرف سے محنت کش کو صلح نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں ،متاثرہ خاندان کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر ننکانہ کے علاقہ کالی بیر میں محنت کش عمر حیات کی 7 سالہ بیٹی (ع )کو ہمسائے عرفان نے گھر میں اکیلے ہو نے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس تھانہ صدر ننکانہ نے عمر حیات کی درخواست پر ملزم عرفان کو خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ،عمر حیات اور اس کی اہلیہ معافیہ بی بی نے بتایا کہ پولیس با اثر ملزم کے خلاف کاروائی کی بجائے ہمیں ملزم کے ساتھ صلح کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے ،انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے ملزم عرفان کو گرفتاری کے بعد ریمانڈ لینے کی بجائے جوڈیشل کر دیا تا کہ اسے ریلیف دیا جا سکے ،انہوں نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف کاروائی کی بجائے وقت گزاری کر رہی ہے ،دوسری طرف علاقہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات کی طرف سے بھی انہیں صلح کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور آئی جی پنجاب پولیس سے معاملے کا فوری نوٹس لینے اور با اثر ملزم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔