کمسن گھریلو ملازمہ صائمہ کی میڈیکل رپورٹ جاری کر دی گئی، میڈیکل بورڈ کے مطابق کمسن ملازمہ کے جسم کو کئ مقامات سے جلایا گیا ہے۔
young maid Saima was burned by 7 points, the medical report
اسلام آباد کے پمز اسپتال کے 6 رکنی میڈیکل بورڈ نے کمسن گھریلو ملازمہ صائمہ کے جسم پر 7 سے زائد مقامات پر تشدد اور جلائے جانے کے نشانات دیکھے۔ میڈیکل بورڈ نے پولیس کو جاری کردہ رپورٹ میں ذکر کیا ہےکہ ملازمہ کے جسم پر جلنے اور تشدد کے نشانات ہیں، گردن اور جسم کے پچھلی جانب جلائے جانے کے نشانات موجود ہیں جبکہ پاؤں اور ایڑھیوں پر بھی سوجن ہے۔ میڈیکل بورڈ نے زبردستی 5 سے 10 سینٹی میٹر تک بال کاٹے جانے کا بھی ذکر کیا ہے جبکہ صائمہ کا ذہنی طور پر صحت مند قرار دیا گیا ہے۔