نئی دہلی: دہلی میں کم عمر لڑکوں نے سڑک پر کرکٹ کھیلنے سے منع کرنے والے شخص کو ہی بیٹ مارمار کر قتل کرڈالا۔
Young murder on the road to prevent from playing cricket in New Delhi
یہ واقعہ سبزی منڈی کے علاقے میں پیش آیا جہاں پرایک 22 سالہ شخص اپنی آنٹی کے گھر جارہا تھا کہ اس کو زور سے گیند لگی جس سے وہ غصے میں آگیا اورایک لڑکے کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے ان پر چلایا کہ وہ کسی گراؤنڈ میں جاکر کھیلیں۔ لوگوں نے اس وقت تو بیچ بچاؤ کرادیا مگر جب وہ نوجوان آنٹی کے گھر سے واپس لوٹنے لگا تو دو لڑکوں نے بیٹ کے ساتھ اس پر حملہ کردیا، اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکا، دونوں لڑکوں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔