ماسکو: ینگ پاکستانی ایمبیسیڈر سارنگ ہوت بلوچ ماسکو میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کی افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم اٹھا کر ملک کی نمائندگی کریں گے، یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی پاکستانی نوجوان فیفا ورلڈ کپ فٹ بال کی براہ راست افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم لیکر سٹیڈیم میں کھڑا ہوگا۔
ڈی آئی خان کے چھوٹے سے گائوں سے تعلق رکھنے والے سارنگ ہوت بلوچ کو فیفا کے اسپانسر ادارے گیسپرام کی جانب سے جاری فٹ بال فار فرینڈ شپ میں ینگ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب کیا تھا ۔فٹ بال فار فرینڈ شپ کے پاکستان میں کوآرڈی نیٹر فہد خان بھی دنیا کے 211 ممالک کے ان پندرہ خوش نصیب افراد میں شامل ہیں جنہیں فیفا نےافتتاحی تقریب میں بطور اعزازی مہمان مدعو کیا ہے۔فہد خان نے ماسکو سے گفتگو میں اسے ملک کیلئے اعزاز قرار دیا اور فٹ بال فار فرینڈ شپ پروگرام کے ہیڈ ولادی میر کا شکریہ ادا کیا۔