نوجوان حسینہ کا روپ دھار کر نہ صرف مقابلے میں شرکت کیلئے پہنچا بلکہ ججز کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے فائنل تک بھی رسائی حاصل کرلی۔
لاہور: قازقستان میں ایک نوجوان خاتون کے بھیس میں مقابلہ حسن میں حصہ لینے پہنچ گیا، ججز کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فائنل تک رسائی حاصل کی لیکن پھر خود ہی بھانڈا پھوڑ دیا۔ چوبیس سالہ نوجوان نے خوبرو حسینہ کے بھیس میں تصاویر بنوا کر اپنی درخواست گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے مس ورچوئل قازقستان کے مقابلے کیلئے بھیجی اور 40 ہزار درخواستوں میں سے اس کا نام بھی مقابلے کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ نوجوان حسینہ کا روپ دھار کر نہ صرف مقابلے میں شرکت کیلئے پہنچا بلکہ ججز کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے فائنل تک بھی رسائی حاصل کر لی، بعد ازاں نوجوان نے فائنل میں حصہ لینے سے قبل اپنی جعلسازی کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے اپنا اصل روپ سب کو دکھا دیا۔