لاہور ……پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ لاہورقلندر پی ایس ایل سے پہلے جتنے ایونٹس کرائے گی، اس سےنوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہو گی،جیو لاہور قلندر کے اظہر علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے ۔ لاہور ماڈل ٹائون کے گرین گرائونڈ میں سجا لاہور قلندر کا تشہیری میچ جس میں برائیٹو اور لاہور قلندر جونئیرز کی ٹیمیں مد مقابل تھیں،ڈھول کی تھاپ پر شائقین نے جیو لاہور قلندر کو خوب سپورٹ کیا ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کےچیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر کرکٹ میں آ رہا ہے جس سے کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔ جیو لاہور قلندرکے اظہر علی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں دیگر انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے ساتھ ہم آہنگی ایک چیلنج ہے ۔ جیو لاہور قلندر کے سی ای او رانا عاطف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل سے پاکستان کا ایک مثبت امیج سامنے آئے گا۔ تقریب کے اختتام پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے انعامات تقسیم کیے ۔