آپ نے اکثر باڈی بلڈرز کو ویٹ لفٹنگ ، بینچ پریس یا پاور لفٹنگ کا شاندار مظاہرہ کرتے دیکھا ہوگا جو بھاری بھرکم وزن با آسانی اُٹھا لیتے ہیں جس کے لئے مہارت اور تجربہ ضروری ہوتا ہے لیکن اگر یہی کام کوئی اناڑی کھلاڑی کرے تو انجام کچھ ایسا بھی ہو سکتا ہے
جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول سے تعلق رکھنے والا نوجوان ایکسر سائز مشین پر لیٹ کر بھاری بھرکم لوہے کے راڈ اُٹھانے کا مظاہرہ کررہا تھا کہ لوہے راڈ اُٹھاتے ہوئے وزن برداشت نہ کرسکا اور پھر وزنی راڈ تلے ایسا آیا کہ اسکا اُٹھنا دشوار ہوگیا اور بینچ پریس کا شوق بری طرح ناکام ہوگیا۔ اسلئے شوق اپنی جگہ لیکن بینچ پریس کرنا ہر ایک کے بس کے بات نہیں۔