راولپنڈی(سٹی رپورٹر)مسلم ٹاون راولپنڈی میں گزشتہ ہفتہ ہونےوالے سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے جوانسالہ ماں اور اسکا تین سالہ کمسن بچہ جان لی بازی ہار گئے,ماں نےگزشتہ رات جبکہ بیٹے نےجمعرات کی رات دم توڑا, یادرہے کہ اس,دھماکے میں دو خواتین تین بچوں سمیت ایک مرد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے,جن میں سے چار زخمی ہولی فیملی میں زیرعلاج رہے جبکہ ایک کمسن بچی پمز میں ہے,دوسری بچی کی حالت بھی خطرے میں بتائی جاتی ہے,مرد کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا,