افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں نوجوانوں نے آتش فشاں سے ابلتے ہوئے لاوے کے سامنے سیلفیاں بنا کر سب کو حیران کردیا۔
لاہور: خطرے کی پروا ہ کیے بغیر نوجوان نے لاوے کی ’ ندی ‘ کے بالکل قریب کئی راتیں گزاریں اور ندی کے قریب کھڑے ہو کر تصاویر بھی بنائیں۔ نوجوان آتش فشاں پہاڑ پر رسی کی مدد سے چڑھا اور چوٹی پر پہنچ کر اس نے لاوے کے بالکل قریب پہنچنے کی ہمت دکھائی ، اس کی بنائی ہوئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔