لاہور: (اصغر علی مبارک) لاہور کینٹ ڈویژن تھانہ غازی آباد کی حدود میں ایک کمسن جس کا نام اشفاق ولد عبدالرحمان جسکی عمر 45 سال کے قریب ہے جو اپنے کسی عزیز کی فوتیدگی کے قل خوانی کے ختم کیلیئے جا رہا تھا جب وہ غازی آباد سے گزرنے والی ٹرین کی لائن کو کراس کرنے لگا تو دوسری طرف سے ٹرین آ رہی تھی لوگو ں نے شور مچا کر اس کو منع بھی کیا لیکن اس نے جلد بازی کی اسکی موٹر سائیکل کا اگلا حصہ کراس کر گیا لیکن پچھلا حصہ ٹرین کر ٹکرا گیا جس سے اسکی موٹر سائکل نمبری ایل ای پی 2816 بھی ٹوٹ گئی اور مذکورہ بھی شدید زخمی ہو گیا ہے جو مضروب ہو گیا ہے جسکو فوری طور پر جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ،پولیس تفتیش میں مصروف ہے فی الوقت حالات اسطرح ہیں مزید تفتیش اور کاروائی سے آگاہ کیا جائے گا۔