مرد بحران ایک بار پھر ٹیم کو بحران سے نکالنے کے لئے تیار ہیں،دو ہفتے پہلے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے والے یونس خان نے واپسی کا اشارہ دے دیا۔
Younis Khan decided to pointing withdraw retirement
سابق کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ اگرپاکستان کومیری ضرورت ہوئی توریٹائرمنٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کا صحیح وقت وہی ہوتا ہے جب لوگ آپ کو کھیلتا دیکھنا چاہتے ہوںلیکن اگر میری ٹیم کو ضرورت ہوئی اور واپسی کی درخواست کی گئی تو ریٹائرمنٹ لینے کا سوچ سکتا ہوں۔ کیپٹن کول مصباح الحق بھی مرد بحران کو میدان میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یونس خان ایک دو سال مزید کرکٹ کھیل سکتا ہے۔ یونس خان نے صرف دو ہفتے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ لیتے ہوئے کہا تھا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزان کی آخری سیریز ہوگی۔