لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے اپنے بارہ سالہ مداح کو کرکٹ کے گر بتانے کا وعدہ پورا کرکے اس کا دل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق مایہ ناز بلے باز کو نیوزی لینڈ کے ایک بچے فیلکس اینڈرسن کا خط موصول ہوا جو دو سال قبل لکھا گیا تھا، جس میں اس نے یونس خان سے کرکٹ کے گر سکھانے کی درخواست کی تھی۔
خط موصول ہوتے ہی پاکستانی تاریخ کے کام یاب ترین بلے باز نے پچیس اپریل کو ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پیارے فیلکس، اس خوب صورت خط کے لیے شکریہ، یہ دو سال پرانا خط ہے جو مجھے ابھی ملا ہے، میں آپ کو چند ٹپس دینے کے لیے ایک متصویر
یونس خان نے اپنے ٹوئٹ میں خط کا عکس لگایا جس میں فیلکس نے لکھا تھا کہ میں دس سال کا ہوں اور آپ کو خط اس لیے لکھ رہا ہوں کیوں کہ آپ میرے بڑے ہیروز میں سے ایک ہیں۔
فیلکس نے لکھا کہ آپ کی تیکنیک دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے، آپ کور ڈرائیو پرفیکٹ اور کٹ بھرپور انداز میں کھیلتے ہیں۔ مداح کا کہنا تھا کہ 2009 میں یونس خان کی سری لنکا کے خلاف بنائی گئی ٹرپل سنچری ان کے لیے بہت یادگار تھی جس کی وجہ سے وہ کرکٹر بننے کا خواب دیکھنے لگا۔
رواں ماہ کی سات تاریخ کو یونس خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے فیلکس کے لیے پیغام دیا کہ وعدے کے مطابق انھوں نے اپنے ننھے مداح کے لیے کرکٹ ٹپس پر مشتمل کوچنگ کی ویڈیو بنالی ہے۔ مایہ ناز بلے باز نے ویڈیو میں فیلکس کو مخاطب کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کور شاٹ اور کٹ شاٹ کھیلنے کے طریقے بتائے، انھوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فیلکس اس ویڈیو سے استفادہ کریں گے اور مستقبل میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔