تفصیل کے مطابق گزشتہ دنوں ایمان مزاری سوشل میڈ یا پر پاک فوج کے خلاف بیانات دے رہی تھیں جس پر شریں مزاری برہم ہو گئی اوراپنی بیٹی کو خوب باتیں سنائیں۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایمان مزاری نے اپنی والدہ کا نجی پیغام شیئر کیا تھا جس میں شریں مزاری کا اپنی بیٹی کو کہنا تھا کہ تم پاگلوں کی طرح مسلسل فوج کے خلاف بیان دے رہی ہو ،اگر بھارتی آرمی چیف کوئی بیان دیتا ہے تو اس کا جواب ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے ہی جائے گا، تم ایک بار پھرمیرے لیے شرمندگی کا باعث بن رہی ہو ،تمہیں پاک فوج کے خلاف نفرت انگیز بیان دینا بند کرنے کی ضرورت ہے، تمہاری سمجھ داری ختم ہو گئی اور اس سے تمہاری ساکھ بھی خراب ہو رہی ہے ،یہ سب صرف بے وقوفی اور میرے لیے باعث شرمندگی ہے۔اس نجی پیغام کے جواب میں ایمان مزاری نے کہا میری آزادی کے لیے اماں کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے ،میں نے یہ پیغام اپنی والدہ کی مرضی کے بغیر شیئر کیا ہے کیونکہ انہیں ایسی مصیبت میں دیکھ کر جس پر ان کا کنٹرول نہیں مجھے دلی دکھ ہو رہا ہے لیکن میں خاموش نہیں رہوں گی کیونکہ یہ بد دیانتی ہو گی ،ہم اختلاف کرتے ہیں اس کو قبول کریں اور اس پر قابو پائیں۔سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ماں بیٹی کی اس شدید لڑائی کے بعد اب شریں مزاری اپنی بیٹی کے پاس آسٹریا پہنچ گئی ہیں جہاں ان کی بیٹی نے اپنی گریجویشن مکمل کی ہے ۔ایمان مزاری نے ٹوئٹر پر اپنی والدہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا ۔