لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے ن لیگ کی خاتون رہنما سے کہا کہ آپ نواز شریف کا دفاع مت کریں وہ کرپٹ آدمی ہیں ایسے آپ کا روزہ خراب ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب نواز شریف نے قومی اسمبلی میں تقریر کی تھی اس وقت بد قسمتی سے میں بھی موجود تھا۔جب نواز شریف نے کہا تھا کہ حضور یہ وہ زرائع جن سے میں نے جائیدادیں بنائیں۔لیکن قوم سر پکڑ کر بیٹھ گئی ہے اور قوم نواز شریف سے سوال کر رہی ہے کہ کہ حضور کہاں ہیں وہ زرائع جہاں سے آپ نے اتنی دولت بنائی ہے۔۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے قوم کو ٹرک کی بتی پیچھے لگایا ہوا ہے۔اور یہ ٹرک بھی چترال سے تھر پارکر جانے والا ہے۔جس کے بعد پروگرام میں موجود پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے اپنے قائد نواز شریف کا دفاع کرنا چاہا تو تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا کہ نہیں مائزہ بہن روزے میں غلط کام نہیں کرنا،روزے میں غلط آدمی کا دفاع نہیں کرنا ورنہ روزہ خراب ہو جائے گا۔علی محمد خان کا کہنا تھا کہ مائزہ مجھے آپ کی آخرت کی فکر ہے۔مائزہ حمید اگر آپ نے روزہ رکھا ہے تو خراب ہو جائے گا۔آپ کرپٹ آدمی کا دفاع مت کریں۔یاد رہے کہ نواز شریف کا پانامہ پیپرز کے بعد تا حیات نا اہل قرار دیا گیا تھا۔جس کے بعد نواز شریف کو پارٹی صدارت سے بھی ہاتھ دھونا پڑا تھا،اس کے علاوہ بھی نواز شریف کو نیب میں کئی مقدمات کا سامنا ہے۔اور نواز شریف نیب میں جاری مقدمات میں اب تک 60 سے زائد پیشیاں بھگت چکے ہیں۔