counter easy hit

عمران خان اپنا نام وزیر اعظم رکھ لیں،خان یوسف

Yousaf Khan

Yousaf Khan

پیرس (عمیر بیگ)عمران خان اپنا نام بدل کر وزیر اعظم رکھ لیں، وزیر اعظم بننے کا خواب تو کبھی پورا نہیں ہو سکتا لیکن نام تبدیل ہونے سے ان کے حامی انہیں وزیر اعظم کہہ کر پکارتے رہیں گے جس سے تحریک انصاف کے قائد کو تسکین ملتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، ا ن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو امن اور ترقی سے محروم رکھنے والے دوبارہ دھرنے کا خیال دل سے نکال دیں۔