سابق ڈکٹیٹر کیخلاف فیصلہ جمہوریت کی فتح ، نواز شریف کا بیانیہ صحیح معنوں میں جمہوریت کے قیام کیلئے ہے، خان یوسف
پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے سابق جنرل سیکرٹری خان یوسف نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سزائے موت کے فیصلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے جمہریت اورمیاں محمد نواز شریف کے بیانیے کی فتح قراددیتے ہوئے کہا ہے کہ ستر سال میں کسی فوجی آمر کو قانون اور آئین توڑنے پر پہلی بار غدار قرار دے کر سزائے موت سنائی گئی ہے۔ عدالتی تاریخ میں پہلی بار نظریہ ضرورت کو ایک طرف رکھ کر قانون و انصاف کو سامنے رکھا گیا ہے۔
یہ کریڈٹ بھی نواز شریف کو جاتا ہے کہ اس نے اپنے اقتدار کی قربانی دے کر اور جیل کی صعوبتیں برداشت کر کے ایک ڈکٹیٹر کو اس کے انجام تک پہنچایا ہے۔