پیرس (عمیر بیگ)نواز شریف مرد بحران ہیں ،عوام کی دعاؤں سے ہر امتحان میں سرخرو ہوں گے،عمران خان قومی سیاست کا ایک مزاحیہ کردار بن چکے ہیں،وہ خیالوں کی دنیا کے وزیر اعظم بن جاتے ہیں تو کبھی اپوزیشن لیڈر، انکی قوم سے خطا ب کرنے کی کوشش انتہائی بچگانہ حرکت تھی۔ ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی انتشار پر مبنی گمراہ کن گفتگوسن سن کر تنگ آچکے ہیں، انکے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔