پیرس(عمیر بیگ)وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کوترقی اور خوشحالی کی طرف لے کر جا رہے ہیں، مگر ملک دشمن عناصر کو پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی اور کسی نہ کسی بہانے سے ملک میں ہونے والی ترقی کو روکنے کے درپے ہیں،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ میاں برادران نے ہمیشہ عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی مدت پوری کریگی۔