پیرس(عمیر بیگ) وزیر اعظم نواز شریف 20 کروڑ عوام کے قائد ہیں،ان کی کردار کشی کرنیوالے اپنا سیاسی قد بڑھانے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ’پوری قوم حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ، اس لئے حکومت کے خلاف کسی بھی سطح پر ہونیوالی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن محاذ آرائی کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔سیاسی تبدیلی لانے کے دعویدار چور دروازے سے اقتدار میں آنا چاہتے ہیں۔