counter easy hit

ن لیگ پاکستان کو دنیا کا جدید ملک بنائیگی:خان یوسف

: Yousuf Khan

: Yousuf Khan

پیرس (عمیر بیگ)حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ،(ن) کی حکومت حقیقی معنوں میں پاکستان کو دنیا کا جدید ملک بنائیگی جہاں عوام کوتمام بنیادی سہولیات سمیت صحت تعلیم اور انصاف میسر آئیگا۔حکومت کو پانچ سال کام کرنے کا موقع ملاتو پاکستان ایک ترقی یافتہ ملک بن جائیگا۔ ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، دھونس ، دھاندلی اور دھرنوں سے تبدیلی اور خوشحالی نہیں آسکتی، لہذا حکومت کو پانچ سال بلاروک ٹوک کام کرنے دیا جائے تاکہ ملک ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے دنیا میں اپنا ایک الگ مقام بنا سکے ۔