پیرس(عمیر بیگ)چیئرمین پی ٹی آئی سیاست میں زندہ رہنے کیلئے ہر روز کوئی نہ کوئی نیا جھوٹ گھڑ لیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے خود کو احتساب کیلئے پیش کرکے ناقدین کے منہ بند کردیئے ہیں۔ اقتدار کی ہوس میں اندھے چند سیاستدان ایک محب وطن جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں ، عوام اور تاجر حکومت کے ساتھ ہیں