پیرس(عمیر بیگ)وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں 3برس کے دوران توانائی منصوبوں کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیاگیاہے ، آئندہ 2 برس میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ مخالفین احتجاجی سیاست کرکے تھک جائیں گے لیکن میاں برادران کی قیادت میں عوام کی بے لوث خدمت کاسفر مکمل کریں گے