پیرس(عمیر بیگ) حکومت نے جواپناکردارااداکرناتھااسے پوری طرح نبھایاہے۔ہم کسی کوگارڈآف آنردے کررخصت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہوزیراعظم میاں نوازشریف پرویزمشرف سے نہیں قانون کی بالادستی اورآئین کی عمل داری سے خوش ہوسکتے ہیں۔اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ وزیراعظم پر تنقیدسے قبل یادرکھیں کہ ان کے قیادت نے پر ویزمشرف سے این آراوکرکے پہلے حکومت بنائی اوربعدازاں اسے جیل بھجوانے کی بجائے گارڈآف آنردے کر بیرون ملک بھجوادیا۔