پیرس(نمائندہ خصوصی)قائد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، نواز شریف ایک محب وطن اور دلیر رہنما ہیں جنہوں نے امریکی صدر کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ناصرف پاکستانی قوم بلکہ عالم اسلام کا سر بھی فخر سے بلند کردیا جس سے پاکستان کا دفاع نا قابل تسخیرہو گیا، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک خصوصی ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ آج پاکستانی قوم کو میا ں نواز شریف کی قیادت کی اشد ضرورت ہے اور ہم اپنے قائد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں