پیرس(نمائندہ خصوصی)وفاقی بجٹ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہو گا۔ اپوزیشن کا کام شور مچانا ہے اور وہ 2018ء تک شور مچاتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی خرابی صحت پر سیاست کرنے والوں کے کردار پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن شرافت اور خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے