پیرس(نمائندہ خصوصی)رمضان بازاروں میں صارفین کو معیاری اشیائے خورد و نوش ارزاں نرخوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔ پنجاب حکومت کے مثالی اقدامات دیکھ کر مخالفین بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں اور ترقی کی راہ میں روڑے اٹکا کر عوام کو جھانسہ دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے کئے جانیوالے اقدامات وزیراعلیٰ شہباز شریف کا احسن اقدام ہے