counter easy hit

دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، خان یوسف

Yousuf Khan

Yousuf Khan

پیرس(نمائندہ خصوصی ) فرانس کے قومی دن کے موقع پر 80سے زاہد ہلاکتیں دہشت گردوں کی بھینٹ چڑھ گئی ہیں جس کو کسی طور پر بھی بھلانا ناممکن ہے ، ایسے واقعات دل پر نقوش چھوڑ جاتے ہیں ،ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے صرف مذمت کافی نہیں ، دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے ، ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک کو مل کر ان کے خلاف ٹھوس منصوبہ بندی کرنی ہوگی، اور ان دہشت گردوں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں ، انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کی اس دکھ کی گھڑی میں ہم تمام پاکستانی ان کے ساتھ ہیں۔