counter easy hit

یوسف نے سینئر بیٹسمینوں پر خود غرضی کا لیبل لگا دیا

سابق کپتان محمد یوسف نے سینئر بیٹسمینوں پر خود غرضی کا لیبل لگاتے ہوئ کہا کہ حالیہ ون ڈے سیریز میں بیٹسمینوں نے ٹیم نہیں بلکہ اپنے لیے بیٹنگ کی کیونکہ انہیں ٹیم کی فتوحات سے زیادہ اپنی ایوریج کی فکر رہتی ہے۔

Yousuf put a label of selfishness on senior batsmen

Yousuf put a label of selfishness on senior batsmen

برطانوی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو کے دوران محمد یوسف نے کہا کہ ویسٹ انڈین بولنگ کافی کمزور تھی، اس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے بیٹسمینوں کو زیادہ بہتر ریٹ سے رنز بنانے چاہیے تھے، میزبان سائیڈ کے جیسن محمد جیسے نئے کھلاڑی ایسے بیٹنگ کررہے تھے جیسے مدتوں سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہوں جب کہ ہمارے انتہائی سینئر بیٹسمین نئے کھلاڑیوں کے انداز میں بیٹنگ کررہے تھے۔ محمد یوسف نے آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ وہ کرکٹ میں بطور بولر آئے اور پھر دنیا کے بہترین بیٹسمین بن گئے، جب وہ بہتر کھیل سکتے ہیں تو کوئی بھی کھیل سکتا ہے، ہمارے بیٹسمینوں کو ٹیم کو جتوانے سے زیادہ اپنی ففٹیز سے دلچسپی ہوتی ہے، وہ 75 کے اسٹرائیک ریٹ سے نصف سنچری بناتے جس کی جدید کرکٹ میں کوئی اہمیت نہیں۔ محمد یوسف نے حال ہی میں ریٹائر ہونے والے ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کے بارے میں کہا کہ ان کا متبادل ملنا مشکل بات نہیں ہے، ٹیسٹ کپتان کی اچھی پرفارمنسز صرف متحدہ عرب امارات میں ہی سامنے آئی ہیں، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں ان کی کارکردگی سب نے دیکھ لی، ان سے اچھا تو اسد شفیق اور اظہر علی کھیل رہے ہیں، جنھوں نے غیر ایشیائی کنڈیشنز میں بھی بڑے اسکور کیے، مصباح کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا، اصل مشکل یونس خان کا متبادل تلاش کرنے میں پیش آئے گی، وہ ایک بہترین بیٹسمین اور انہیں ہمیشہ آل ٹائم گریٹ کے طور پر یادرکھا جائے گا، ان کا کامیابیوں کی وجہ سے احترام کیا جائے گا، وہ 10 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے والے پاکستان کے پہلے بیٹسمین بننے والے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website