برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) نوجوانوں کو کھیل کود اور دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ عبادات پر بھی توجہ دینا چاہیے ، مومن کی زندگی کا حقیقی لطف ناچ گانے یا عریانی و فحاشی میں نہیں بلکہ خالق کے سامنے سربسجود ہونے میں ہے ، جو مسلمان اللہ کے گھر کو آباد کرتے ہیں تو اللہ انکے کاروبار زندگی کے ساتھ ساتھ آخرت کو بھی سنوار دیتا ہے۔