لالہ موسیٰ(عدیل بٹ) لالہ موسیٰ میں شیعہ علما کونسل و جعفریہ یوتھ ونگ کے زیر اہتمام القدوس ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکا ء جمعۃ الوداع کی نماز کی ادائیگی کے بعد امام بار گا قصر ابو طالب سے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے بازی کرتے ہوئے ریلوے روڈ سے ہوتے ہوئے تھانہ صدر کے سامنے سروس روڈ پر پہنچے جہاں مشتعل مظاہرین نے امریکہ اور اسرائیل کے برچم چو کہ زمین پر بچھائے ہوئے تھے پر پترول چھڑک کر انھیں نزر آتش کیا اور امریکہ ، اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی اس موقع پر ایڈووکیٹ سید شفقت حسین نقوی نے خباب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں چاہے وہ کربلا میں ہو،اسرائیل کی طرف سے فلسطین پر یا مودی کی طرف سے کشمیر پر ہو انھوں نے امجد فرید صابری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیڈر دہشت گردوں کے متعلق اگاہ کر رہے ہیں تو ہماری ایجنسیوں کوکیوں پتہ نہیں چل رہا انھوں نے جنرل راحیل سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کی گزارش کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ حکومتیں ناکام ہو چکی ہیں اور دہشت گردی کے نیٹ ورک کو کبھی بے نقاب نہیں کریں کیوں کہ ان کے مفادات ان کے ساتھ ہیں مولانا حسنین کاظمی نے اجتماعی دعا کرائی بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے ریلی کے لئے خصوصی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔