counter easy hit

عوام اور ن لیگ میں اعتماد کا رشتہ ہے، خان یوسف

 Yusuf Khan

Yusuf Khan

پیرس(عمیر بیگ)شریف برادران نے ہمیشہ اصولوں کی سربلندی ، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کیلئے مثالی کردار ادا کیا جس کی وجہ سے پاکستانی عوام اور مسلم لیگ ن کے مابین اعتماد کا رشتہ برقرار ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں الزامات کی سیاست سے عوامی حمایت کا رْخ موڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔تحریک انصاف احتجاج اور دھرنوں کی سیاست سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنا چاہتی ہے لیکن پاکستان کے محب وطن عوام ان کی ہر سازش ناکام بنا دیں گے