counter easy hit

تحریک انصاف میں کسی کو انصاف نہیں مل رہا ،خان یوسف

Yusuf Khan

Yusuf Khan

پیرس(عمیر بیگ)عمران خان کے غیرجمہوری رویے اوربہتان بازی کی وجہ سے انہیں ان کے اپنے ساتھی بھی چھوڑ رہے ہیں، انتخابات سے قبل تحریک انصاف کی بہت سی وکٹیں گرجائیں گی کیونکہ تحریک انصاف میں کسی کوانصاف نہیں مل رہا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلملیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے تسنیم نورانی پرا لزامات لگا کرا پنا سیاسی قد چھوٹا کرلیاہے۔ الیکشن2018 میں بھی مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی اورعمران خان کاوزیراعظم بننے کاخواب کبھی شرمندہ تعبیرنہیں ہوگا۔