زعیم قادری دھواں دھار پریس کانفرنس کے ذریعے مسلم لیگ ن کی قیادت کے خلاف اعلانِ بغاوت کرچکے ہیں۔ ان کی پریس کانفرنس اور حمزہ شہباز پر لفظی گولہ باری موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے اور لوگ سوشل میڈیا پر اپنے اپنے حساب سے تبصرے کر رہے ہیں۔ ایسے میں سینئر صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی بھی میدان میں آئے اور زعیم قادری کے بارے میں ایسی بات بتادی جو ان کی پارٹی کیلئے قربانیوں کو ظاہر کرتی ہے۔ارشاد بھٹی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ زعیم قادری مسلم لیگ ن کیلئے 8بار جیل گئے اور انہوں نے ماریں کھائیں لیکن اس کا انہیں یہ صلہ ملا ہے۔ ایک بار زعیم قادری نے بتایا کہ جب مارتے مارتے میرے کپڑے اتارے جانے لگے تو میں نے کہا “ میں سید ہوں، بے پردہ نہ کرنا ، ایک مرتبہ لمبی جیل کے بعد گھرآیا تو بیٹے نے پہچاننے سے انکار کر دیا“۔ ارشاد بھٹی نے مزید کہا ”جاویدہاشمی ، چوہدری نثار اور اب زعیم، ووٹ کوعزت دو اور ووٹرکوذلت، لگے رہو۔۔ “ارشاد بھٹی کے اس ٹویٹ پر ہارون خان جدون نے کہا کہ بھٹی ویسے تو ن لیگ کی مخالفت کرتا ہے لیکن جب کوئی پارٹی چھوڑتا ہے تو اس کو پارسا سمجھنے لگ جاتا ہے، اب اس معیار کی
صحافت کرے گا تو اس کے بچوں کا دودھ راتوں کو آکے میاں نا پیے تو کیا کرے گا۔خیال رہے کہ ارشاد بھٹی نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ یہ ہمارے بچوں کادودھ پی گئے‘۔ ارشاد بھٹی کی اس بات پر سوشل میڈیا پر خوب ہنگامہ ہوا تھا جبکہ ” بچوں کا دودھ پی گئے “ کے نام سے یہ بات ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کرتی رہی تھی۔خاتمہ یاسر نے کہا ’ زعیم ہے، کپڑے ہیں، مار ہے، جیل ہے لیکن ان سب میں پاکستان کہاں ہیں؟‘۔آصف چوہدری نے جمہوری نظام کو ہی رگڑا لگادیا اور ووٹ کو ایک شعر کے ذریعے درندوں اور لٹیروں کی رسمِ تاج پوشی قرار دے دیا۔عنایت خان نے زعیم قادری کی پریس کانفرنس کو مریم نواز کی ایما قرار دے دیا اور کہا کہ یہ سب اس لیے کیا جارہا ہے تاکہ پارٹی پر شہباز شریف اور حمزہ کی اجارہ داری قائم نہ ہو۔ایسٹیوٹ نامی ہینڈل سے یہ شکوہ کیا گیا کہ زعیم قادری نے اس وقت کیوں آواز نہیں اٹھائی جب شہباز شریف صاف پانی جیسی کمپنیاں بنا کر کرپشن کر رہے تھے۔رضوانہ نے لکھا کہ اگر زعیم قادری حسین کی لڑی سے ہیں تو پھر ماڈل ٹاﺅن کے خون پر کیوں نہیں بولے ؟۔