counter easy hit

چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں رد وبدل کے ملزم ، ظفر حجازی کو طبی معائنہ کے نام پر پمز ہسپتال میںکا وی آئی پی پروٹول ، تصویریں بنانے پر لیڈی رپورٹر پر وحشیانہ تشدد،ملک بھر کے صحافی سراپہ احتجاج بن گئے ہیں

چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں رد وبدل کے ملزم ، ظفر حجازی کو طبی معائنہ کے نام پر پمز ہسپتال میںکا وی آئی پی پروٹول ، تصویریں بنانے پر لیڈی رپورٹر پر وحشیانہ تشدد،ملک بھر کے صحافی سراپہ احتجاج بن گئے ہیں 

zafar hijazi, came, in, vip, protocol, to, PIMS, hospital, on, taking, photos, FIA, officials, attacked, on,lady , reporter, saba bajper 397953_17921808اسلام آباد (یس اردو نیوز) شریف خاندان کی چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں رد وبدل کے ایف آئی اے کے مقدمہ کے نامزد ملزم ، چیئرمین ایس ای سی پی، ظفر حجازی کو طبی معائنہ کے نام پر پمز ہسپتال میں دیئے جانے والے وی وی آئی پی پروٹول کی تصویریں بنانے کی پاداش میں ایف آئی اے کے اہلکاروںکی جانب سے چینل 24کی لیڈی رپورٹر صباء باجیر ،عرفان ملک اور دیگر صحافیوں پر حملہ کرکے انہیںتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حبس بییجا میں رکھنے کی سرکاری غنڈہ گردی کے خلاف ملک بھر کے صحافی سراپہ احتجاج بن گئے ہیں ،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز خاتون صحافی صباء باجیر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے سلسلے میں پمز میں موجود تھیں کہ ایف آئی اے حکام ملزم ظفر حجازی کو طبی معائنہ کے لئے پمز لائے تو ان کو ایف آئی اے اہلکاروں اور دیگر سرکاری اہلکاروں کی جانب سے دیا جانے والا پروٹوکول دیکھ کر اس کی تصاویر بنانے کی کوشش کی تو مرداہلکاروں نے انہیں مبینہ طور پر بازئوں سے پکڑ لیا کر انکا گھسیٹا اورتشدد کا نشانہ بنایا جس پر دیگر صحافیوں نے انہیں بچانے کی کوشش کی تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس وقت پمز میں ایک حشر کا سا سماں تھا ، صحافیوں نے فوری طور پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کو اس واقعہ سے آگاہ کیا، جن کی ہدایت پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھی موقع پر پہنچ گئے،اور قانونی کارروائی شروع کردی ،اس حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے اہلکاروں نے ملزم کو حولات میں بند کرنے کی بجائے بیمار ظاہر کرکے اسے ہسپتال میں رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا ،جس کا صباء باجیر کو علم ہو گیا تھا ،(یہ ایسا ہی واقعہ ہے جیسے اس سے قبل پرویز مشرف کو بیمار ظاہر کر کے ملک سے باہر بھاگنے کا موقع دیا گیا تھا)،یاد رہے کہ جمعہ کے روز ایف آئی اے کی خصوصی عدالت، اسلام آباد نے مبینہ طور پر پانامہ پیپرز لیکس کیس کو خراب کرنے کے لئے شریف خاندان کی چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں رد وبدل کے ارتکاب پر سپریم کورٹ کے حکم پر درج کئے گئے ایف آئی اے کے مقدمہ کے نامزد ملزم ، چیئرمین ایس ای سی پی، ظفر حجازی کی ضمانت کی درخواست خارج کی تھی جس کے بعد اسے چیک اپ کے لئے پمز لایا گیا تھا ،جہاں یہ شرمناک واقعہ پیش آیا ، جڑواں شہروں کے صحافیوں نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلہ میںپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور راولپنڈی ،اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی کال پر آج بروز ہفتہ شام 5بجے نیشنل پریس کلب کے باہر صحافی احتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website