counter easy hit

آئندہ مالی سال مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا، ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے، ظہیر احمد ڈھلوں

Zaheer Ahmad Dhillon

Zaheer Ahmad Dhillon

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ کے رہنما چوہدری ظہیر احمد ڈھلوں نے کہا ہے کہ حکومت سرمایہ میں اضافہ کے دعوے کرتے نہیں تھکتی جبکہ سٹیٹ بنک نے کہہ دیا ہے کہ سرمایہ کاری میں مسلسل کمی ہورہی ہے اور آئندہ مالی سال مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا، ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے ،ہر طرف لوٹ مارہورہی ہے اور حکومت سب اچھاکے اعلانات کررہی ہے ،مہنگائی میں اس حدتک اضافہ ہوگیا ہے کہ عوام کے روح اوربدن کارشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ،ماہ رمضان سے قبل ہی اشیاء ضرورت کی قیمتیں آسمان پرپہنچ گئی ہیں،مہنگائی کے اس طوفان میں ریلیف پیکج کسی طرح بھی عوام کو فائدہ نہیں پہنچا سکتا ، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ظہیر احمد ڈھلوں نے کہاکہ آئندہ ماہ آنے والے بجٹ میں مزید ٹیکس لگاکرغریبوں پر بوجھ نہ ڈالا جائے ،ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ، اس بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں معقول اضافہ کیا جائے تاکہ سرکاری ملازمین اچھے اندازمیں زندگی گزار سکیں،بجٹ میں قرضوں پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے وسائل پر انحصار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان کی 20کروڑ باشعور عوام عمران خان کی قیادت میں متحد ہے اور وہ وقت دور نہیں جب لٹیرے حکمرانوں اور ملکی خزانہ کی لوٹ مار کر نے والوں سے چھٹکارا مل جائیگا ،انہوں نے کہا آج کا جلسہ موجودہ حکمرانوں کیخلاف ایک عوامی ریفرنڈم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میرٹ کی بالا دستی اور کرپشن کے خاتمے کیلئے تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں ،ہماری تحریک اقتدار کیلئے نہیں بلکہ ملک بچانے کیلئے ہے ۔