counter easy hit

موٹر وے پولیس کا بغیر ہیلمنٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن قابل تحسین اقدام ہے،چوہدری ظہیر

 Zaheer Chohan

Zaheer Chohan

لالہ موسیٰ(محمد منشاء بٹ) موٹر وے پولیس کا بغیر ہیلمنٹ کے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن قابل تحسین اقدام ہے ، ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری ظہیر آف چوہان نے میڈیا سے کیا ، انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سوار اکثر اوقات میں ہیلمنٹ کا استعمال نہیں کرتے اور خدانخواستہ حادثے کی صورت میں ناقابل تلافی نقصان ہوتا ہے، ایسے میں موٹر وے پولیس کا ان کے خلاف کریک ڈاؤن ایک اچھا اقدام ہے ، جس کیلئے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کے اس اقدام سے اچھے نتائج بر آمد ہونگے، قانون کی پاسداری ہم سب پر پہلا فرض ہے اور ہم سب کو قانون پر عمل درآمد کر کے فخر محسوس کرنا چاہئے