لالہ موسیٰ (محمدمنشاء بٹ )ممتاز سماجی سیاسی کاروباری شخصیت فخر چوہان چوہدری ظہیر چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موٹروے پولیس کی ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم لائق صد تحسین ہے کہ ہیلمنٹ استعمال نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن بھی وقت کی اہم ضرورت ہے اس سے حادثات میں کمی ہوگی اور شعور وآگاہی میں اضافہ ہوگا چوہدری ظہیر چوہان نے مزید کہا کہ ٹریفک کے نظم وضبط سے قوموں کے شعور کا انداز ہ لگایا جاتا ہے لہذا ہمیں چاہیے کہ ٹریفک قوانین کا اخترام کریں تاکہ حادثات کی شرح کم ہوسکے اور ٹریفک مسائل کا خاتمہ ہوسکے